بھٹکل:21 /ڈسمبر (ایس او نیوز) ہزار اور پانچ سوکے نوٹوں کو کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد بھی رشوت خوری اور کالے دھن والوں کو سزانہیں ہورہی ہے، اس موقع پر مرکزی حکومت کے لئے لازمی ہوجاتاہے کہ وہ لوک پال بل نافذ کرے۔ اس بات کا مطالبہ بھٹکل ناگریک ویدیکے نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے مرکزی حکومت کے نام میمورنڈم سونپتے ہوئے کیا۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد کئی بینک کے ملازمین کالے دھن کی گردش میں ملوث ہونے کا پتہ چلاہے۔ سی بی آئی اور دیگر اداروں کے ذریعے رشوت خوروں کو سزا دینا ممکن نہیں ہوپارہاہے۔ نوٹ کالعدمی کے ذریعے رشوت پر قدغن لگانے کی کوشش میں مرکزی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ انکم ٹیکس قانون 2016کے تحت سیاسی پارٹیوں کو 20ہزار سے کم کے عطیہ جات پر ٹیکس کی رعایت دینا کئی شکوک کوجنم دے رہاہے۔ دوغلی پالیسی کے نتیجے میں عوام حکومت کا اعتمادکھو چکی ہے، اسی لئے انکم ٹیکس قانون میں مناسب ترمیم لازم ہے۔۔ اس موقع پر وکیل دتاتریا نائک، پاسکل گومس، ناگیش دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔